• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19کرکٹ،علی خان اورطارق عمدہ بولنگ،طحٰہ اور باسط کی سنچریز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تین روزہ انٹرریجن انڈر 19 کرکٹ کے پہلے روز لاڑکانہ کی ٹیم 46 رنز ڈھیر ہوگئی۔ فیصل آباد میں محمد طحہ کے 105 رنز کی بدولت کراچی ریجن وائٹس کی ٹیم نے 9 وکٹ پر 259 رنز بنائے۔ عمار اقبال نے 71 رنز بنائے۔ جواب میں علی خان نے صرف 19 رنز کے عوض چھ وکٹ حاصل کرکے لاڑکانہ ریجن کی ٹیم کو 46رنز پر فارغ کر دیا۔ جواب میں کراچی نے ایک وکٹ پر 25 رنز بنائے تھے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم پر ملتان ریجن کی ٹیم محمد باسط کے 136 رنز کی بدولت اپنی پہلی اننگز میں 267 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی۔ جواب میں فاٹا کی ٹیم نے پہلی اننگز میں دو وکٹ پر 39 رنز بنائے تھے۔کراچی میں ایبٹ آباد کی ٹیم پہلی اننگز میں 64 پر ڈھیر ہوگئی۔ طارق نے 25 رنز کے عوض سات کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کراچی ریجن کی ٹیم 164 رنز بنا سکی۔
تازہ ترین