• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، پلیئرز ڈرافٹنگ 25 اکتوبر کو ہوگی

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش پریمئر کرکٹ لیگ کی تیاریاں جاری ہیں۔ اگلے سال کے اوائل میں ہونے والے ایونٹ کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 25 اکتوبر کو ہوگی۔ ایونٹ میں کوئی آئی کونک پلیئر نہیں ہوگا۔ البتہ 5 کیٹیگریز اے پلس 2 لاکھ ڈالرز، اے کے لئے ایک لاکھ 50 ہزار، بی کے لئے 75 ہزار، سی کے لئے 50 ،ڈی کے لئے 30 اور ای کیٹیگری کے لئے 20 ہزار ڈالرز قیمت رکھی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کےصرف 2 کرکٹرز مستفیض الرحمان اور لٹن داس کو اس وقت اے پلس کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین