• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی:اسد شفیق کی ڈبل سنچری،خرم منظور کے 199رنز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناصر احمد کی شاندار بولنگ کی بدولت پشاور رینج نے قائد اعظم ٹرافی میں نیشنل بینک کو 8 وکٹ سے شکست دیدی۔ چار روزہ کرکٹ میچ کا فیصلہ کھیل کے دوسرے روز ہی ہوگیا۔ ایس این جی پی ایل کے ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے ڈبل سنچری اسکور کی۔ افتخار احمد اور محمد رضوان نے سنچریاں اسکور کیں۔ کراچی ریجن کے خرم منظور نے 199 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عمر بن یوسف نے سنچری اسکور کی۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد پر پشاور ریجن کے کھلاڑیوں نے میچ میں آٹھ وکٹ سے جیت لیا۔ ناصر احمد کی تباہ کن بولنگ کی بدولت نیشنل بینک کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 88 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ ناصر احمد نے پانچ جبکہ تاج ولی نے تین وکٹیں لیں۔ پشاور ریجن کو فتح کیلئے 67 رنز کا ہدف ملاجو اس نے دو وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ڈائمنڈ کلب گرائونڈ اسلام آباد میں اسلام آباد ریجن کے 108 رنز کے جواب میں ایس این جی پی ایل نے پہلی اننگز میں دوسرے روز کھیل کے اختتام پر چار وکٹ پر 591 رنز بنالئے تھے۔ اسد شفیق نے ناقابل شکست 221 ، افتخار احمد نے 113 اور محمد رضوان نے 109 رنز بنائے۔ قدافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور ریجن نے ایچ بی ایل کے 386 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹ پر 180 رنز بنائے تھے۔ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم پر فاٹا نےدوسری اننگز میں چار وکٹ پر 60 رنز بنائے تھے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی ریجن وائٹ نے زیڈ ٹی بی ایل کے 207 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹ پر 427 رنز بنائے تھے۔ خرم منظور 199 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ عمیر بن یوسف نے 135 رنز بنائے۔ راولپنڈی میں سرکاری ٹی وی کی ٹیم راولپنڈی کی پہلی اننگز کے اسکور 392 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 116 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ توثیق نے پانچ اور حسیب اعظم نے تین شکار کیے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 180 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ ایس ایس جی سی ایل کی ٹیم نے 170 رنز بنائے تھے۔ دوسری اننگز میں ایس ایس جی سی ایل کو کھیل کے تیسرے روز منگل کو میچ جیتنے کیلئے 153 رنز درکار ہوں گے۔
تازہ ترین