• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیور پول کے فٹبالر فرمینو آنکھ انجری کے شکار

لندن (جنگ نیوز ) لیور پول ایف سی کے برازیلین فٹبالر رابرٹو فرمینو آئی انجری کا شکار ہو گئے جس کے باعث وہ منگل کو چیمپئنز لیگ میں پیرس سینٹ جرمین کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ انہیں ٹوٹنہم کیخلاف مقابلے کے دوران جان ورٹونگھم کی غلطی سے چوٹ لگی تھی۔ ان کی بائیں آنکھ کا مقامی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا جس میں معلوم ہوا کہ وہ بڑے نقصان سے بچ گئے مگر انہیں آنکھ میں بہتری کیلئے چند دن آرام کرنا ہوگا۔کلب کا طبی عملہ ان پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ادھر فرمینو نے سوشل میڈیا پر پیغام میں اپنے پرستاروں سے کہا ہے کہ میں آنکھ کی سنگین انجری سے بچ گیا ہوں۔ فکر کی کوئی بات نہیں،البتہ میدان میں لوٹنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔
تازہ ترین