• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوتھ اولمپکس: پاکستان کا 7رکنی دستہ تین ایونٹس میں حصہ لیگا

لاہور (نمائندہ جنگ) ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں 6 اکتوبر سے یوتھ اولمپکس کا میلہ سجےگا جس میں پاکستان شوٹنگ، ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ میں حصہ لے رہا ہے۔ تین کھلاڑیوں سمیت سات رکنی دستہ ان مقابلوں میں شرکت کرے گا۔ ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں 6 اکتوبر سے یوتھ اولمپکس کامیلہ سج رہا ہے، پروگرام کے مطابق تین کھلاڑیوں، تین آفیشلز (کوچز) اور یوتھ ایمبیسیڈر پر مشتمل پاکستان کا 7 رکنی دستہ ایونٹ میں شرکت کے لئے 2 اکتوبر کو روانہ ہوگا۔ شوٹنگ میں نوبییرا بابر کا انتخاب ہوا ہے، جو ائر پسٹل فورٹی کیٹگری میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔ ان کے کوچ خالد بن انوار کو یقین ہے کہ نوبیرا یوتھ اولمپکس میں میڈل جیت سکتی ہیں۔ ویٹ لفٹنگ کی 85 کلو گرام کیٹگری میں فرحان امجد سے میڈل کی امیدیں وابستہ کی گئی ہیں۔
تازہ ترین