• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیسکو صارفین کے بجلی کے کنکشن چیک کئے جائیں، چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ریکوری ٹیموں کو ہدایت

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو رحم علی اوٹھو نے تمام 14 خصوصی ریکوری ٹیموں کو ہدایات دیں کہ حیسکو صارفین کے بجلی کے کنکشن چیک کیے جائیں اور منظور شدہ لوڈ سے زائد بجلی کے استعمال پر مروجہ قانون کے مطابق جرمانہ عائد کیا جائے‘ واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کنکشن بلا تفریق منقطع کئے جائیں ، بجلی چوروں کیخلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کی جائے اور بجلی چوروں کے خلاف مروجہ قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے‘ اس کے علاوہ حیسکوچیف نے عوام /صارفین سے اپیل کی ہے کہ اپنے ذمے حیسکو کے واجبات جلد از جلد ادا کریں اور اپنے بجلی واجبات کی ادائیگی بر وقت کریں، زیادہ واجبات والے بجلی صارفین بلوں کی آسان اقساط بنواکر واجبات کی رقم قسطوں میں جمع کرائیں‘ بجلی کے زیاں سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو کی جانب سے بجلی کی فراہمی کی مسلسل کی جارہی ہے ،جن علاقوں میں بجلی چوری کی زیادہ ہے وہاں پر بجلی کی اعلانیہ بندش کی جاتی ہے ، کچھ بجلی چوروں کے اس عمل سے پورے علاقے کی عوام کو تکلیف سامنا کرنا پڑتا ہے ، اس غیر قانونی عمل کو کنٹرول کرنے کیلئے شہری اپنی مدد آپ کے تحت کنڈہ کلچر کو روکنے اور اس کنڈہ مافیا کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیسکو ایک کمرشل ادارہ ہے جو بجلی خرید کرکے اپنے صارفین کو فراہم کرتا ہے ، جس کے وفاقی ، صوبائی اور نجی صارفین پرحیسکو کے اربوں روپوں کے واجبات ہیں ، جس کی 100% فیصد وصولی کیلئے 14 خصوصی ریکوری ٹیمیں نادہندگان کے خلاف اپنی کارروائیاں کر رہی ہیں، واجبات کی بناءپر بجلی کنکشن منقطع کیئے جارہے ہیں۔اگر آپ بجلی کی پریشانی سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے ذمہ واجب الدا مقرر ہ وقت تک جمع کراکے ہمارا ساتھ دیں ، اور تکلیف سے بچیں ، صرف واجبات کی ادائیگی والے صارفین کو ہی بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

تازہ ترین