• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او ہٹڑی کی شواہد پیش کرنے کے لئے مہلت کی درخواست ، سماعت ملتوی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) فورتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نیاز حسین سومرو نے مقامی وکیل کی جانب سے بھائی اور بھتیجے کی دکان سے غیر قانونی گرفتاری‘ ہراساں کرنے و دھمکیاں دینے اور جھوٹے مقدمات کے خلاف دائر درخواست پر ایس ایچ او ہٹڑی کی جانب سے شواہد پیش کرنے کے لئے مہلت کی درخواست پر سماعت آج (منگل) تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ ایس ایچ او ہٹڑی اسد اللہ نبی کچھی 6 ستمبر کو دن د و بجے میرے بھائی عبدالخالد کی دکان پر غلام حسین عرف لاہوتی ناریجو اور رفیق ابڑو کے ہمراہ ایک موبائل اور پرائیوٹ کار میں اہلکاروں کے ہمراہ آیا اور بھائی خالد اور بھتیجے فاروق احمد کو زبردستی گرفتار کرکے دکان میں موجود 85 ہزار روپے کی رقم بھی چھین لی اور نامعلوم مقام پر حبس بے جا میں رکھا‘ فوری اطلاع پر اعلیٰ حکام کو درخواستیں دیں۔
تازہ ترین