• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریجنل ٹیکس آفس کے ملازمین کا کردار کشی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد کے ملازمین نے چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد ناہید اظہر پر جھوٹے الزامات لگاکر ان کی کردار کشی کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔ اس موقع پر ذیشان قریشی‘امجد قائم خانی اور دیگر نے ناہید اظہر پر جھوٹے الزامات لگا کر ان کی کردار کشی کرنے کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب سے ناہید اظہر نے اپنا چارج لیا ہے چھوٹے اور بڑے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ان کے آفس کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں ۔
تازہ ترین