• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم کلثوم نواز آمروں کے لئے چیلنج اور جمہوریت پسندوں کے لئے امید تھیں،سلطان شیخ ایڈووکیٹ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کے رکن سلطان شیخ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز آمروں کے لئے چیلنج تھیں اور جمہوریت پسندوں کے لئے امید تھیں‘ ان کی بیماری ایسے وقت میں لاحق ہوئی جب میاں نواز شریف اپنے سیاسی تاریخ کے بہت بڑے چیلنج سے گزر رہے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ واقع لطیف آباد میں بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سلطان شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ظم و جبر کا کٹھن دور بہت جلد ختم ہونے کو ہے اور پاکستانی قوم ایک بار پھر اپنے قائد کو اپنے درمیان لانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف‘ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پیرول ختم کرنا حکمرانوں کو ہضم نہیں ہوگا اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر نواز شریف‘ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو چہلم تک پیرول پر رہا کیا جائے۔
تازہ ترین