• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر چوک اور ہر علاقہ بارشوں سے قبل بارشوں کا منظر پیش کررہا ہے،انجمن نوجوانان اسلام

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے مرکزی چیف ایگزیکٹو محمد احسان رحمانی‘ انجمن غوثیہ پاکستان حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری تنویر احمد شیخ اور سنی اتحاد کونسل حیدرآباد کے صدر محمد علی قادری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ماہ محرم یوم عاشورہ کے دنوں میں شہر کا ہر چوک اور ہر علاقہ بارشوں سے قبل بارشوں کا منظر پیش کررہا ہے جس سے عوام میں سخت بے چینی اور غصہ کی لہر پائی جاتی ہے‘ واسا اور ضلعی انتظامیہ کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے وزیر بلدیات کے خلاف عوام روڈ پر احتجاجی مظاہرے اور جلسے جلوس کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہری مسائل کو فی الفور حل کیا جائے۔
تازہ ترین