• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) عبداللہ گارڈن رہائشی اسکیم کے مکینوں نے سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت عثمان بلیدی‘ عمران سہتو‘ فہیم سومرو اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ 2008ءمیں مذکورہ اسکیم کے بلڈر نے رہائشی اسکیم تشکیل دی تھی‘مگر تاحال گیس‘ اسکول‘ پارک‘ ہسپتال سمیت حفاظتی دیوار بھی تعمیر نہیں کرائی گئی ہے جو کہ باعث افسوس بات ہے۔
تازہ ترین