• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی اسکولوں کی انتظامیہ کے خلاف ایپکا کا مظاہرہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے زیر اہتمام نجی اسکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری ملازمین کے بچوں کے ساتھ غیر مہذب اور ناروا سلوک اختیار کرنے کے خلاف ایپکا سندھ کے جنرل سیکریٹری اشرف بوزئی‘ نور محمد شیخ‘ عبدالستار چنا اور اعجاز کاکا سمیت دیگر کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا‘ مظاہرے میں شریک ملازمین نجی اسکولوں کی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ اس موقع پر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نجی اسکولوں کی انتظامیہ سرکاری ملازمین کے بچوں کے ساتھ غیر مہذب اور ناروا سلوک اختیار کر رہی ہے ،ایڈمیشن فیس،ماہانہ فیس اور دیگر چارجز کی مد میں والدین سے گیر قانونی فیسیں وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،انہوں نے کہاکہ ایڈ میشن فیس ہزاروں سے لاکھوں روپے تک پہنچ چکی ہیں ،نجی اسکولوں کے مالکان نے تعلیم کا کاروبار بنا لیا ہے اور بازار میں 60روپے والی کاپی اسکول کا مونو گرام لگا کر 140 روپے میں بچوں کو دی جا رہی ہے ،انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ تعلیم کو کاروبار بنانے والے اسکول مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے۔
تازہ ترین