• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرو فیروز: محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے اسنیپ چیکنگ

پڈعیدن (نامہ نگار ) ایس ایس پی نوشہروفیروزامجد احمد شیخ کی خصوصی ہدایات و احکامات کے تحت محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے ضلع بھر میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ اسنیپ چیکنگ تفصیلات کے مطابق ضلع نوشہروفیروز کے تمام ایس ایچ اوز کی جانب سے اپنی اپنی حدود میں اسنیپ چیکنگ کی گئی اور مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی۔ضلع بھر کے تمام خارجی و داخلی راستوں پر ہر آنے والی چھوٹی اور بڑی گاڑی کی سختی سے چیکنگ کی گئی اسنیپ چیکنگ کے دوران تمام گاڑیوں میں سے کالے شیشے، بلیولائیٹس ،جعلی اور فینسی نمبر پلیٹس اتاریں گئی۔دوران اسنیپ چیکنگ روپوش، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور نان کسٹم گاڑیوں پر کڑی نظر رکھی گئی۔اسنیپ چیکنگ کا مقصد صرف اور صرف عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں اور دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہے۔ایس ایس پی نوشہروفیروز امجد احمد شیخ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور ضلع بھر میں قانون کی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں اور امن و امان کی خاطر بلا تفریق کارروائی کرنے کی ہدایات جاری۔ایس ایس پی نوشہروفیروز امجد احمد شیخ نے کہا کہ تمام پولیس آفیسرز و جوان محرم الحرام کی ڈیوٹی پابندی سے کریں۔ لاپروائی، کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔
تازہ ترین