• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سامارو:حیسکو کی جانب سے ڈیڈکشن بلز کا اجرا،دیہاتیوں کا احتجاجی مظاہرہ

سامارو(نامہ نگار)حیسکو عملے کی جانب سے ڈیڈکشن بلز جاری کئے جانے کے خلاف دیہاتیوں کا احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق سامارو پریس کلب کے سامنے مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے افراد رفیق خاصخیلی،شفیع خاصخیلی،دودوکھوسو،عبداللہ شاہ ودیگر نے حیسکو سب ڈویژن سامارو کی جانب سے ڈیڈکشن بلوں کے اجرا کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم غریب اور محنت کش لوگ ہیں اور مزدوری کر کے اپنا گزربسرکرتے ہیں مگر حیسکو سب ڈویژن سامارو کے عملے کی جانب سے اووربلنگ اور ڈیڈکشن لگا کرہرماہ بجلی کے بلز جاری کئے جاتے ہیں انکا کہنا تھا کہ ایس ڈی او کی آشیرواد سے حیسکو عملہ بجلی کی چوری میں ملوث ہے اور بجلی چوری کے یونٹس ہم غریبوں کے بجلی کے بلوں پرلگائے جاتے ہیں ۔انہوں نے ایس ڈی او سمیت بجلی چوری میں ملوث عملے کے تبادلے کا مطالبہ کیا اور بصورت دیگر عدالت سے رجوع کیا جائیگا۔
تازہ ترین