• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری: پولیس مقابلے کے دوران 2؍ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

ڈگری( نامہ نگار)اے ایس آئی امداد پولیس پارٹی کے ہمراہ نوکوٹ بائی پاس پر چیکنگ میں مصروف تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس پارٹی کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم غلام قادر ولد محمد صدیق کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے۔ گرفتار ملزم تھانہ نوکوٹ،جھڈو، کنری، سامارو اور دیگر تھانوں میں اقدام قتل، چوری و رہزنی کے مختلف مقدمات میں ضلع میرپورخاص و عمرکوٹ پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بمع میگزین اور چار عدد گولیاں برآمد کرلی گئیں اور تھانہ نوکوٹ میں مقدمہ درج کر لیاگیا۔انچارج پولیس پوسٹ جھلوری اے ایس آئی عزیز راہموں نے پولیس پارٹی کے ہمراہ 78 موری جھلوری روڈ پر دوران گشت تین مشکوک افراد کو دیکھ کر رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی پولیس پارٹی کی جوابی کارروائی میں ملزم ہیمراج بھیل کو گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے۔
تازہ ترین