• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنڈیارو: بجلی کے تار گرنے پر سیپکو کے خلاف صارفین کااحتجاجی مظاہرہ

پڈعیدن(نامہ نگار) کنڈیارو کے قریب گوٹھ بازیدپور کے رہائشیوں کی جانب سے سیپکو بھریاروڈ کے خلاف دو کلومیٹر پیدل مارچ کرتے ہوئے لاکھاروڈ کنڈیارو لنک روڈپر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا۔ دہرنے کی وجہ سے سڑک بند ہوگئی جس کی وجہ سے دونوں اطراف سےگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر دہرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین سعید منگریو، مظفر منگریو، افروز، نصیر، قادربخش منگریو، عبداللطیف منگریو ودیگر نے کہا کہ ان کے گوٹھ بازیدپور میں کئی برسوں سے سیپکو کی پرانی ایل ٹی تار لگی ہوئی ہیں جو انتہائی کمزور پڑ گئی ہیں اور تار گرنا روز کا معمول بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے آئے روز کرنٹ لگنے کے واقعات ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز ان کے ایک دیہاتی کی بھینس کو کرنٹ بھی لگ گیا ہے جبکہ پہلے بھی کئی دیہاتی زخمی ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے گری ہوئی تار کو ٹھیک کرنے کو کہا تو انہوں نے تار تبدیل کرنے کی زحمت ہی نہ کی، انہوں نے کہاکہ کئی مرتبہ سیپکو بھریاروڈ کو تار تبدیل کرنے کا کہا ہے مگر کوئی بھی سننے کے لئے تیار نہیں، انہوں نے کہاکہ احتجاج کرنے پر سیپکو بھریاروڈ کے لائن مین نے دھمکیاں دے کر گوٹھ کی بجلی کاٹ دی ہے جس کی وجہ سے پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم ہرماہ بجلی کا بل پابندی سے ادا کرتے ہیں، مگر پھر بھی ہماری کوئی بھی نہیں سنتا۔ انہوں نے سیپکو چیف سکھر سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ گوٹھ بازیدپور میں بجلی کی پرا نی ایل ٹی تار کو فوری طور پر تبدیل کرا کر سیپکو بھریار وڈ کے خلاف کارروائی کی جائے اور گوٹھ بازیدپور میں بجلی بحال کی جائے۔
تازہ ترین