• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک کے ذریعے فراڈ، پولیس نے گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل پولیس نے فیس بک کے ذریعے رقم کا فراڈ کرنے والے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل پولیس نے ڈیفنس فیز 1 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزمان نے فیس بک کے ذریعے طالبہ کو میڈیکل میں ایڈمیشن کرانے کا جھانسا دیا اور طالبہ سے ایڈمیشن کرانے کے ساڑھے 7 لکھ روپے لیئے، پولیس نے بتایا کہ رقم لینے کے باوجود طالبہ کا ایڈمیشن نہیں کرایا گیا، پولیس نے بتایا کہ مبین نامی ملزم خود کو کرائم برانچ کا اہلکار بتاتا تھاجبکہ دوسرا ملزم خود کو ڈی ای او ایجوکیشن ظاہر کرتا تھا، پولیس کے مطابق ملزمان کا ایک ساتھی ایسے ہی فراڈ میں قائد آباد سے گرفتار ہوا ہے۔

تازہ ترین