• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم عاشور پر 6ہزار سے زائد اسکائوٹس خدمات انجام دینگے، کنٹرول روم قائم

کراچی( اسٹاف رپورٹر) یوم عاشور کے موقع پر سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے 6 ہزار سے زائد اسکائوٹس اور لیڈرز خدمات انجام دیں گے، خدمات انجام دینے والے اسکائوٹس کی تربیت کا عمل پاکستان رینجرز سندھ کی نگرانی میں سندھ بھر کے اضلاع میں مکمل کر لیا گیا ہے، سندھ بھر میں اسکائوٹس کی خدمات کو مانیٹر کرنے کیلئے صوبائی اسکائوٹ ہیڈ کوارٹر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، یہ بات سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے اختر میرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی، انہوں نے بتایا کہ خیرپور، رانی پور، سکھر ، جیکب آباد، لاڑکانہ، شکار پور ، نوشہروفیروز، مورو، دادو، حیدر آباد، بدین، میرپور خاص سمیت کراچی میں 6 ہزار سے زائد اسکائوٹس، اسکائوٹ لیڈرز اور گرلزاسکائوٹس محرم الحرام کے دوران ہونے والی مجالس اور جلوسوں میں خدمات انجام دیں گے،اسکائوٹس کو ایمرجنسی ریسپانس، طبی امداد، فائر فائٹنگ، گاڑیوں اور افراد کی تلاشی لینے، بم کو شناخت کرنے سمیت دیگر کے حوالے سے خصوصی تربیت پاکستان رینجرز ، سندھ پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے دی گئی ہے ۔

تازہ ترین