• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد کو فروغ دینا تمام مکاتب فکر کے علما کی ذمہ داری ہے،مفتی نعیم

کراچی(پ ر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہا ہےکہ محرم کا مقدس مہینہ ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے،اہل بیت کی عظیم قربانی کو خراج تحسین اور محبت کے اظہار بہترین طریقہ برائی چھوڑنا ہے۔جامعہ بنوریہ عالمیہ میں وفاق المساجد کے تحت ائمہ مساجد کے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حضرت حسین واہل بیت نے کربلا میں عظیم قربانی دی جس کی مثال دنیا پیش کرنے سے قاصر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ائمہ مساجد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ منبرو محراب کے ذریعے اتفاق واتحاد کو فروغ دے کر امت میں حقیقی معنوں میں وحدت پیداکرنے کی کوششیں جاری رکھیں ،فرقہ واریت معاشرے کی خرابی کا سب سے بڑا ناسور ہے۔ مفتی نعیم نے کہا کہ نے کہاکہ ماہ محرم حرمت والے چار مہینوں میں سے ایک ہے، ماہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلیے تمام مکاتب فکر کے علما اور مسالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اتفاق واتحاد کو فروغ دیں۔

تازہ ترین