• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہلی سے متعلق درخواست، فیصل واوڈا کو چوتھی مرتبہ نوٹس،فریقین طلب

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق درخواست 11 اکتوبرکےلیے نوٹس جاری کرتے ہوئے دیگر فرقین کو بھی طلب کرلیا ہے،پیر کو سندھ ہائی کورٹ نے نو منتخب رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ،عدالت میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کا انتخابی ریکارڈ تحویل میں لیا جائے ٹمپرنگ کا خدشہ ہے جبکہ عدالت نے فیصل واوڈا کی دہری شہریت ترک کرنے سے متعلق دستاویزات طلب کررکھی ہیں فیصل واوڈا آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے فیصل واوڈا نےاپنے حلف نامے میں برطانیہ، دبئی او رملائشیا کی جائیداد قرض شدہ ظاہر کی جبکہ کوئی اکاونٹ ظاہر نہیں کیے ریٹرننگ افسر کے ریکارڈ میں کسی غیرملکی جائیداد کا ذکر نہیں ہے جبکہ اربوں کی جائیدادیں رکھنے والے فیصل واوڈا نے 2015 میں کوئی ٹیکس نہیں دیا۔
تازہ ترین