• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ فائر بریگیڈ کو جدید آلات سے لیس کیا جارہا ہے،میئر کراچی

کراچی (اسٹاف ر پورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ محکمہ فائر بریگیڈ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے جدید آلات سے لیس کیا جارہا ہے اور بہت جلد شہریوں کو سریع الحرکت فائربریگیڈ اور ریسکیو کی خدمات میسر آئیں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو فائر بریگیڈ کو جدید آلات کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد، ڈائریکٹر ٹیکنیکل میئر سیکریٹریٹ ایس ایم شکیب، چیف فائر آفیسر تحسین احمد، ڈائریکٹر وہیکل فرید تاجک اور دیگر افسران موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ فائر بریگیڈ کو بہتر بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے تاکہ فائربریگیڈ کی مجموعی کارکردگی میں بہتری لاکر اسے ایک ایسا ادارہ بنایا جاسکے جو ضرورت پڑنے پر آگ بجھانے کی اہم ترین خدمات فراہم کرسکے،اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے مقامی کمپنی کے چیف مارکیٹنگ آفیسر راشد عالم نے بین الاقوامی کمپنی کی جانب سے آگ بجھانے کے لئے ایک ڈیوائس کو متعارف کراتے ہوئے بتایا کہ آئس بال (Ice Ball) کو پاکستان میں پہلی بار متعارف کرایاجارہا ہے جبکہ یہ دنیا بھر میں کافی عرصے سے آگ بجھانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ خود کار آلہ کسی بھی قسم کی آگ کو بجھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 9 میٹر کی حدود میں تین سے پانچ سکینڈ کے اندر اپنا کام شروع کرکے آگ پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ لکڑی، کپڑے، پلاسٹک ، گیس، پیٹرول، آئل، کیمیکل اور شارٹ سرکٹ سمیت تمام اقسام کی لگنے والی آگ کو بجھانے کے لئے بہترین کارکردگی کا حامل ہے۔
تازہ ترین