• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کی قلت پر ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی کا اظہار تشویش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت اورحب ڈیم سے فراہمی بندہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کو مجموعی سپلائی میں 650ایم جی ڈی کی کمی، واٹر بورڈ کا والو سسٹم ٹھیک نہ ہونے اور پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم نے کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ اورنگی ٹائون ، شیرشاہ، فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاقت آباد، عزیز آباد، گلشن اقبال ، سائٹ میٹروویل، گلستان جوہر، اختر کالونی، کشمیر کالونی، کورنگی اوردیگر علاقوں میں پانی نہیں آرہا، جسکی وجہ سے عوام شدید اذیت کا شکار ہیں ۔ بنیادی ضرورتوںکی عدم فراہمی کی وجہ سے عوام شدید مضطرب ہیں ۔اراکین سندھ اسمبلی نے پانی کی کمی دور کرنے اور متبادل انتظامات کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ پانی کی کمی سے دوچار عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بنائیں اور اسکے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین