• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر سے لاپتا ہونے والا 12سالہ بچہ2 دن بعد گھر پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر سے لاپتا ہونے والا 12سالہ بچہ دو دن بعد اپنے گھر پہنچ گیا،تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانے کی حدود نظر علی ٹاؤن کا رہائشی 12سالہ حسنین ولد خادم نبی 15ستمبر کی سہ پہر 4بجے گھر سے ٹیوشن سینٹر جانے کے لیئے نکلا تھا جسکے بعد سے وہ لاپتہ ہو گیا تھا،پولیس کے مطابق پیر کو 12سالہ حسنین اپنے گھر پہنچ گیا،پولیس نے بتایا کہ بچہ گھر سے 15 ہزار کی رقم لے کر چلاگیا تھا جسکے بعد وہ قائد آباد مارکیٹ میں گھومتا رہا۔بچے کے والد نے بتایا کہ قائد آباد کی مارکیٹ سے بچے نے اپنے لیے کپڑے بھی لیئے اور اس نے شام مسجد میں گزاری،مسجد بند ہونے پر رات بھر سڑکوں پر گھومتا رہا،پیسے ختم ہونے پر بچہ گھر واپس پہنچ گیا۔
تازہ ترین