• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمگل شدہ چھالیہ ،انڈین گٹکا ،غیر ملکی سگریٹ اور شراب برآمد،7ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کوسٹ گارڈ ز نےمختلف کارروائیوں میں اسمگل شدہ چھالیہ ،انڈین گٹکا ،غیر ملکی سگریٹ اور شراب برآمد کر کے7ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر سپر ہائی وے پر تین مشکوک ٹرکوں کی تلاشی کے دوران ان سے اسمگل شدہ 263بوری چھالیہ ،9900پیکٹس انڈین گٹکا،101کارٹن غیر ملکی سگریٹ اور197کارٹن غیر ملکی صابن برآمد کر کے5ملزمان کو گرفتار کر لیا،دوسری کارروائی میں چور جمالی چیک پوسٹ پر سجاول سے آنے والی مشکوک کار کی تلاشی کے دوران 104شراب کی بوتلیں اور10بیئر کے ٹن برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا،برآمد ہونے والی اشیاء کی عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
تازہ ترین