• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام حرمت اور تقدس کا مہینہ ہے،علامہ سید ناظر عباس تقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف عالم دین علامہ سید ناظر عباس تقوی نے محرم الحرام کی چھٹی مجلس عزاء سے امام بارگاہ امامیہ کورنگی جے ون ایریا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام حرمت اور تقدس کا مہینہ ہے واقعہ کربلا ظلم کے سامنے ڈٹ جانے اور حق و سچ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے حضرت امام حسین کی ذات گرامی رہتی دنیا تک کائنات کے لئے مشعل راہ ہے آپ کی ذات گرامی اسلامی تاریخ میں حق و صداقت، جرات و شجاعت، عزم و استقلال ،ایمان و عمل ،ایثار و قربانی، تسلیم و رضا ،اطاعت ربانی،عشق و وفااور صبر کی بے مثال داستان ہے ۔
تازہ ترین