• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام،واپس لیا جائے،یونس بونیری

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری یونس خان بونیری نے وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے انوکھی حکومت عوام پر مہنگامی کا سونامی ڈھارہی ہے وفاقی وزیر اطلاعات پہلے گیس قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو رد کرتے رہے اور آج خود ہی وزیر پیٹرولیم کے ہمراہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا وفاقی حکومت نے حکمرانی کو تماشہ بنادیا ہے اپنے پہلے مہینے میں ہی عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں سہانے خواب دکھا کر غریب عوام کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو رہی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے عوام کو غیر ضروری معاملات میں الجھاکر خاموشی سے ان پر مہنگائی کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں ۔
تازہ ترین