• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیاری تعلیم کا حصول ہر طالبِ علم کا حق ہے، حبیب جنیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو سندھ آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ معیاری تعلیم کا حصّول ہر پاکستانی طالبِ علم کا حق ہے، مگر افسوس ’’ فروغِ تعلیم‘‘ کے مقصد کو’’ فروختِ تعلیم‘‘ بنادیا گیا ہے جس کے سبب اخلاقی اقدار اور معاشرہ انحطاط کا شکار ہے، انہوں نے وزیر تعلیم سیّد سردار علی شاہ کی جانب سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے پرائیویٹ اسکولز کے خلاف قانونی کارروائی کے فیصلے کو درست قرار دیا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے اضافی فیس کی وصولی کے خلاف صوبائی وزیر تعلیم کا مؤقف اور بیان لائقِ ستائش ہے، ہم محنت کش طبقے کی طرف سے اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح اور برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کی جدوجہد کے نتیجے میں قائم ہونے والی مملکت کو جسے ایک فلاحی ریاست کی شکل اختیار کرنا تھی، اشرافیہ کے تسلُط میں دے دیا گیا، جس کے نتیجے میں غربت عام ہوئی اور آج ڈھائی کروڑ کمسن بچے زیورِ تعلیم سے محروم ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ نہ صرف سرکاری اسکولز اور تعلیمی اداروں کا معیار بلند کیا جائے بلکہ پرائیویٹ اسکولز جہاں ٹیوشن فیس کے نام پر ہزاروں روپے ماہانہ وصول کئے جاتے ہیں اُنہیں بھی عوام کی پہنچ میں لایا جائے۔
تازہ ترین