• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزاداری پر کسی بھی صورت رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے،آئی ایس او

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان(آئی ایس او) کے نائب صدر موسیٰ الکاظم، جنرل سیکرٹری محمد عباس اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد حسین نے کہا ہے کہملک کے بعض حصوں میں عزاداری سید الشہدا ءکو مختلف ہتکھنڈے استعمال کرتے ہوئے محدود کرنے کی کوشش کی جاری ہے، جس کی ایک مثال علما و ذاکرین کی نقل و حرکت پر پابندی ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں عزاداری پر کسی بھی صورت میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے کیونکہ عزاداری ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ،حکومت کی جانب سے علما و ذاکرین پر لگائی جانے والی پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی امامیہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے ماہ محر م الحرام کے دوران عشرہ مجالس کاانعقاد کیا جارہا ہے۔ آئی اایس اوکراچی ڈویژن کی جانب سے جامعات میں یوم حسین ؑ کے انعقاد کا سلسہ بھی جاری ہے۔وفاقی اردو یونی ورسٹی گلشن کیمپس میں یوم حسین ؑ کا انعقاد 17ستمبر کو کیا گیا جبکہ جامعہ کراچی میں یومِ حسین ؑ کا انعقاد 26ستمبر کو کیا جائے گاہر سال کی طرح اس سال بھی شرکا ءمرکزی جلوس کے لئے ۹ اور ۰۱ محرم الحرام کو نماز باجماعت کا انعقاد کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہشہر کے مختلف علاقوں میں امامیہ اسکاوٹس کے 300سے زائدرضاکار نوجوان مجلس عزا کے دوران مختلف مساجدوامام بارگاہوں کی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ جبکہ ۹ و ۰۱ محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں امامیہ اسکاوٹس کے رضا کار نوجوان ، سیکورٹی نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کے لئے موجود ہوںگے۔
تازہ ترین