• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھائی لاکھ بنگالیوں،افغانیوں کو شہریت دینے سےقیامت نہیں آجائے گی،حلیم عادل شیخ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ڈھائی لاکھ بنگالیوں،افغانیوں کو شہریت دینے اور انکے پاکستانی بن جانے سے کوئی قیامت نہیں آجائے گی،بنگالیوں کو پیپلز پارٹی کی حکومت نے واپس کیوں نہیں بھجوایا،وہ پیر کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ حکومت نے آدھا بجٹ پیش کیا ہے، سندھ حکومت نے محکمہ صحت پر 103 ارب خرچ کیے لیکن اندرون سندھ سانپ کاٹ لے تو ویکسین نہیں ملتی ، 6 ہزار اسکول بند پڑے ہیں،تھر میں بچے مر رہے ہیں اور حکمران اپنی غذائی قلت دور کر رہے ہیں،انہوں نے سوال کیا کہ کہاں گئے وہ 700 آر او پلانٹ انہوں نے کہا کہ پہلے بجٹ کی کتابیں مل جائیں پھر اس بجٹ کا پوسٹ مارٹم کریں گے،دیامیر بھاشا ڈیم اور کالا باغ ڈیم میں زمیں آسمان کا فرق ہے،ڈیم بنانا اب ملک کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین