• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے اسلام نے جانوں کا نذرانہ دیکردین کوبلند کیا، علما ئے اہلحدیث

کراچی (پ ر) جماعت غربا اہلحدیث کے مرکزی پریس سیکریٹری کے اعلامیہ کے مطابق جماعت کے زیر اہتمام کراچی کے مختلف علاقوں میں شہدائے اسلام کانفرنس کے اجلاس جاری ہیں مرکزی سطح پر محمدی مسجد برنس روڈ پر ممتاز عالم دین و امیر جماعت غربا اہلحدیث مولانا عبدالرحمٰن سلفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام کی تاریخ شہدائے اسلام سے عبارت ہے ان کی شہادتوں سے اسلام کو عظمت و قوت حاصل ہوئی اور حق کا پرچم بلند ہوا، سید الشہداء حضرت امیر حمزہؓ شہید و مظلوم امام حسینؓ و حسنؓ، شہادت عمر فاروقؓ، حضرت عثمان و حضرت علیؓ سمیت تمام شہدا نے اسلام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر اسلام کو دنیا بھر میں سربلند کیا آج ان عظیم شخصیتوں کی قربانیاں امت مسلمہ کیلئے مینارہ نور ہیں کانفرنس کے دیگر اجلاسوں میں مولانا محمد ابراہیم جوناگڑھی، مولانا محمد سلیمان میگوانی، مولانا مفتی انس مدنی، مولانا مفتی جاسم سلفی و دیگر علماء نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین