• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات،پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق نیپئر کے علاقے لی مارکیٹ میں اتفاقی گولی چلنے سے پولیس اہلکار 24 سالہ محمد عتیق ولد مجید زخمی ہوگیا ، پاکستان بازار تھانے کی حدود بہار کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر 30 سالہ کاشف ولد سلیم زخمی ہوگیا ، سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور بی میں آپسی جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے 35سالہ عمران ولد رمضان زخمی ہوگیا۔
تازہ ترین