• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری گینگ کے 2 ٹارگٹ کلر گرفتار اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ کے دو ٹارگٹ کلر ز کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ، ٹارگٹ کلر ز نے دو افراد کوقتل کرنے کے علاوہ دو خواتین کو بھی زخمی کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق کلری پولیس نے کھجی گلی میں کارروائی کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلر ز ساجد عرف چیچی اور فراز عرف چیتا کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ،ٹارگٹ کلرز نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ 21 جولائی کو احمد شاہ بخاری روڈ UC-6 آفس بغدادی لیاری کے پاس اپنے دیگر ساتھیوں راشد عرف چکنا ، آصف ، انیس اور اقبال کے ساتھ آکر فائرنگ کرکے محمد شکیل کوقتل کیا،ملزمان نے 24 اگست کو گلی نمبر 3 پھول پتی لین دبئی چوک بغدادی میں شعیب عرف کوڈو کو فائرنگ کرکےقتل کیا تھا ،ٹارگٹ کلرز نے بتایا کہ 7 جولائی کوعید گاہ لین احمد شاہ غازی روڈ کے پاس فائرنگ کرکے مسماۃ حنیفہ دختر شاہ جہاں اور درمحمدولد محمد ابراہیم کو زخمی کیا،14 جون کو گلی نمبر 07 دبئی چوک بھول پتی لین لیاری کراچی پر فائرنگ کرکے مسمات حمیرہ زوجہ قادر بخش کو زخمی کیا تھا، ٹارگٹ کلر ز کے خلاف لیاری کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ٹارگٹ کلر ز سے تفتیش کی جارہی ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔  
تازہ ترین