• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس کی آزادی کو سلب کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی، قاری عثمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ دینی مدارس کی آزادی کو سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ کوئی لاوارث نہیں کہ جو آئے وہ اس پر تجرباتی مہم شروع کردے، مدارس کے حوالے سے پابندی اورنئے نظام کو مسترد کرتے ہیں، حکومتی تائید میں اسلام آباد میں قادیانیوں کے حق میں چند افراد کا مظاہرہ عاطف میاں کے پہلے اوور کے بعد اگلے مرحلے کی تیاری ہے، نئی حکومت میں قادیانیوں کی بڑھتی سرگرمیاں تشویشناک ہیں، وہ اپنے آبائی گاؤں ضلع شانگلہ سے واپسی پر ملاقات کیلئے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کررہے تھے، قاری محمد عثمان نے کہاکہ یہ ملک اسلام کے مقدس نام پر حاصل کیا گیا تھا اور اسلام ہی اسکا مقدر ہے، قادیانی احمدی پاکستان کے قانون اورآئین کے مطابق دائرہ اسلام سے خارج ہیں، انکی تائید وحمایت کوئی مسلمان کرہی نہیں سکتا، چاہے وہ ایمان کا کتنا ہی کمزور ہو، اس لئے کہ حضور اکرم ﷺ پر نبوت کا باب بند ہوگیا ہے، اب ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ اور عقیدہ ختم نبوت ﷺک ا پرچار ہر مسلمان پر فرض ہے، انہوں نے کہا کہ مدارس کے نصاب میں تبدیلی کا کوئی بھی قانون لایا گیا تو بھرپور مزاحمت کریں گے، موجودہ حکمرانوں کو سکندر مرزا اور یحی خان کا حشر بھولنا نہیں چاہئے اور یہ ذہن میں رہے کہ تاریخ اپنے آپکو ضرور دہراتی ہے۔
تازہ ترین