• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیم کیلئے مثبت اندازمیں عطیات جمع کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے،حنیف طیب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نظام مصطفی پارٹی کے زیر اہتمام ملک میں ڈیمز کی تعمیر اورعوامی شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کےاجلاس پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں شبیر احمدقاضی ،الحاج محمد رفیع، مولاناحسنین بخاری ،عامررحمانی، تاج الدین صدیقی،معید غوری ، عبد القدیر شریف ،ڈاکٹر محمد سلیم نوری ،مولانااحسن نوری ،محمد نفیس قادری، سید مسعود، سید فضل کریم ،انیس ولی ،شریف قادری ،انیس احمد صدیقی ودیگر نے شرکت کی،اجلاس میں کہاگیاکہڈیم کیلئے مثبت اندازمیں عطیات جمع کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے، عوام میں شعوروآگہی پیداکرنے کیلئے علماء ومشائخ کے کنونشن منعقد کئے جائیں گے،پاکستان میں دریااور ڈیمزتیزی سے خشک ہورہے ہیں ،بڑے آبی ڈیموں میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش نصف رہ گئی ہے،آبی ماہرین کے مطابق بھی اگرڈیموں کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پرنہ کی گئی تو پاکستان میں غذائی قحط پڑنے کا خدشہ ہے،زرعی اوربجلی کی پیداوارکم ترین سطح پر پہنچ چکی ہےبجلی نہ ہونے کی وجہ سے ملک کو روزانہ پانچ ارب ڈالر کا نقصان ہورہاہے اورتجارت ومعیشت کی زبوں حالی کے باوجود پاکستان کو سود کی مدمیں اربوں روپے روز ادا کرنے پڑرہے ہیں اگر اب بھی ہم نے پانی وبجلی کے بحران پر توجہ نہ دیتو ہماراملک مشکلات کا شکار ہوگا، اجلاس میں کہاگیا کہ ملک جن حالات سے دو چار ہے، بعض عالمی قوتیں پاکستان کی ساخت کو نقصان پہنچانے لئے مختلف حربے استعمال کررہی ہیں،اس فضا میں ملک میں قومی اتحاد،امن ومحبت کی ضرورت ہے،سیاسی اختلافات اور اپنا نقطہ نظر اپنی جگہ ،لیکن ایک دوسرے پر جارحانہ تنقید کرنے سے گریز کرنے کی ضرورت ہے اوراس کے لئے کلیدی کردار ادا کرنا پہلے سیاستدانوں کاکام ہے،پاکستانی عوام،سیاسی ومذہبی جماعتوں اور حزب اختلا ف سے اپیل کی گئی کہ بلاتفریق جماعتی وابستگی سے بالاتر ہوکر مثبت اندازمیں اپنے عطیات جمع کرنے کا سلسلہ شروع کریں اورڈیم کی تعمیر میں سنجیدگی اور بردباری اختیارکریں ،اختلافی بیانات سے گریز کریں ۔اجلاس میں تحریک پاکستان کی طرز پر علماء ومشائخ کو ڈیم کے لئے متحرک اور فعال کرداراداکرنے اور منبرومحراب کے ذریعے عوام میں شعوروآگہی پیداکرنے کی اپیل کی گئی اور فیصلہ کیاگیا کہ جلد ہی ملک بھر کے علماء ومشائخ کا کنونشن منعقد کئے جائیں گے اور پہلے مرحلے میں کنونشن کراچی میں منعقد ہوگااور اس سلسلے میں بیرون ملک بھی علماء ومشائخ سے رابطے کئے جائیں گے۔
تازہ ترین