• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آج پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم عمران خان پہلے غیر ملکی سرکاری دورے پرآج سعودی عرب روانہ ہوں گے، وزیراعظم سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خا رجہ کے مطابق وزیراعظم سعودی شاہ اور ولی عہد سے ملاقاتیں کریں گے۔ مدینہ منورہ میں زیارت اور عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں ۔بدھ کی شام وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔

ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب روانہ ہوں گے اور کل (بدھ) کو واپس آجائیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم سعودی عرب کی دعوت پرجارہے ہیں، ان کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں جن کو مزید وسعت دینا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیر اعظم سعودی عرب دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے حالیہ فاصلے کو کم کریں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے میں عمرہ بھی ادا کریں گے اور روضہ رسول ؐپر حاضری دیں گے۔

تازہ ترین