• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت دفاع کیمیائی حملوں کی تحقیقات کیلئے ڈرونز اور روبوٹس استعمال کریگا


لندن (نیوز ڈیسک) وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ خطرناک مواد کے مقدمات میں افسران کی ٹیموں کی جگہ ڈرونز اور روبوٹس کے فلیٹ تعینات کئے جا سکتے ہیں تا کہ مستقبل میں کسی کیمیائی حملے مثلاً سالسبری میں نویچوک پوائزننگ جیسے کیسز کی تحقیقات کی جا سکے۔ ڈیفنس چیفس کیمیائی ایجنٹس اور حیاتیائی خطرات کیلئے سائٹس کا معائنہ کرنے کیلئے ڈرونز استعمال کرتے ہوئے ٹرائل کر رہے ہیں تاکہ ایمرجنسی سروسز اور اہلکاروں کو کیمیائی اثرات کے خدشات سےمحفوظ رکھا جاسکے۔ سالسبری میں مارچ میں کیمیائی حملہ سے متاثر ہونے والوں میں ڈی ایس نائک بیلی شامل تھے جو اعصابی نظام مفلوج کر دینے والے ایجنٹ سے متاثر ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ انہوں نے اس جگہ کا معائنہ کیا تھا جہاں سرگئی اور ان کی بیٹییولیا سکریپل حملہ کا نشانہ بننے کے بعد بیمار پڑے۔ انہوں نے اس مکان کا وزٹ بھی کیا تھا جہاں ٹیسٹس سے پتہ چلا کہ نویچوک کے مرکزی دروازے یکے ہینڈل پر نشانات پائے گئے وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ ملٹری ریسرچ یونٹ پورٹن ڈائون کے سائنسی ماہرین نے ایک ٹرائل گلوسسٹر شائر میں فائر سروس کالج پر کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے ڈرونز کو ٹیسٹ کیا گیا جو تھری ڈی امیجز پر انحصار کرتے ہوئے لیژر سسٹم استعمال کرکے کیمیائی ایجنٹس کا سراغ لگا لیتے ہیں۔

تازہ ترین