• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرونس کیبل نے جیرمی کوربن کی زیرقیادت حکومت سے اتحاد مسترد کردیا

لندن ( نیوزدیسک ) سر ونس کیبل نے جیرمی کوربن کی زیر قیادت حکومت سے اپنی پارٹی کےرسمی اتحاد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اتنا ہی ’’ ہولناک ‘‘ ہے جیسے بورس جانسن کے تحت انتظامیہ میں جونیئر پارٹنر کی حیثیت سے کام کرنا مشکل تھا ۔ لبرل ڈیموکریٹک رہنما جو کہ 2010 میں ڈیوڈکیمرون کی ٹوری کے بجائے گورڈن برائون کے تحت لیبر کے ساتھ مل کر کام کرنے کو ترجیح دیتے رہے، انہوں نے آبزرور کو انٹرویو میں جو پاررلیمانی ریاضی بیان کی ہے وہ لب ڈیمز کو ناراض لیبر ایم پیز کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ ناراض ارکان کوربن کے وزیر اعظم بننے کی صورت میں پارٹی چھوڑ دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اتوار کو برائٹن ، میں شروع ہونے والی اپنی پارٹی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیبل نے بتایا کہ وہ پہلے ہی سیاست کے مرکزی میدان میں بقول ان کے ایک نئی ’’موومنٹ فار موڈیریٹس]‘ میں شمولیت کے بارے میں ناراض لیبر ارکان سے گفتگو کر چکے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر آپ بڑی تعداد میں لیبر بیک بنچرز کی بات کرتے ہیں تو ایسا نہیں ہو رہا، وہ میری باتوں سے اتفاق نہیں کر رہے تا کہ کوربن کی حکومت بن سکے۔ انہوں نے ناراض لیبر ارکان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض کھلے عام یہ بات کر رہے ہیں جبکہ بعض نجی محفلوں میں ایسا کرنے کیلئے کہتے ہیں۔
تازہ ترین