• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ میں گرمی کی لہر کے دوران اموات میں اضافہ ریکارڈ ہوا

لندن ( نیوز ڈیسک ) نئے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ انگلینڈ میں اس وقت اموات میں اضافہ ہوا جب گرمی کی لہر نے پہلی بار ملک کو اپنی گرفت میں لیا۔ قومی شماریاتی دفتر ( او این ایس ) کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق 21 جون اور 22 جون کے درمیان 214اموات ریکارڈ کی گئیں جو کہ اسی مدت کے دوران پانچ سالہ اوسط سے کچھ کم ہیں۔ تاہم انگلینڈ میں 25 جون اور 26جون کے درمیان اوسط کے مقابلے میں مزید 259 اموات ہوئیں جن کا تعلق گرم موسم سے تھا جس کی وجہ سے پبلک ہیلتھ انگلینڈ( پی ایچ ای)نے گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا تھا۔25جون کو لندن میں درجہ حرارت 30.1سی ( 86ایف) ریکارڈ کیا گیا جو کہ اس وقت تک برطانیہ میں سال کا گرم ترین دن تھا۔جون کے اختتام تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24.5سی (76ایف) سے تجاوز کر گیا تھا جس کے بعد سطح بڑھنے پر پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے متنبہ کیا تھا کہ اس کے نتیجے میں اموات واقع ہو سکتی ہیں۔اسی مدت کے دوران انگلینڈ میں 2013 سے 2017تک کے اوسط کے مقابلے میں مزید 382اموات ہوئیں۔او این ایس کی سہ ماہی رپورٹ میں انگلینڈ میں اپریل سے جون تک کے درمیان ہونے والی اموات کا احاطہ کیا گیا تھا۔ او این ایس میں شماریاتی ماہر اینی کیمپ بیل نے کہا ہے کہ دستیاب صوبائی اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جون کے اختتام پر بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں مگر ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ ان کی وجہ گرمی کی لہر تھی۔انہوں نے کہا کہ جن اموات کو گرمی کی لہر سے منسوب کیا جا سکتا ہے اس کے معاملے میں تفصیل سال کے آخر میں اگلی سہ ماہی رپورٹ میں جاری ہوگی ۔

تازہ ترین