• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں پانچ ملین گھروں کے رہائشی منصوبے پر 180 ملین ڈالر خرچ ہوں گے، انیل مسرت

مانچسٹر (نمائندگان جنگ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشیر اور معروف شخصیت میاں انیل مسرت نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان میں عوام کے رہائشی مسئلے کو فوری حل کرنے کیلئے پانچ ملین رہائشی گھر بنانا چاہتے ہیں جن پر ایک سو اسی ملین ڈالر خرچ ہوں گے، ان گھروں کی تعمیر کیلئے پاکستان میں دس ہزار پراپرٹی ڈویلپر تیار کئے جائیں گے جو پرائیویٹ سیکٹر میں پاکستان اور اوورسیز ممالک سے سرمایہ کاری کریں گے۔ انیل مسرت نے کہا کہ پانچ ملین گھروں کا پروجیکٹ سی پیک سے تین گنا بڑا ھو گا انہوں نے کا کہ ان گھروں کو تعمیر کرنے کیلئے برطانوی طرز کی ماڈ گیج سسٹم متعارف کرایا جائے گا، منصوبہ پانچ ملین لوگوں کو روزگاربھی مہیا کرے گااور اس سے پاکستان میں رہائشی سامان تیار کرنی کی انڈسٹری کو بھی عروج ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں وزیر اعظم سے ملاقات اور ان کے مشیر خاص مقرر ہونے کے بعد یونیورسل سکوائر مانچسٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے2004 سے ذاتی دوست ہیں اور اب ان کے رہائشی منصوبے میں انہیں رضا کارانہ مشاورت اور تکنیکی مشاورت پیش کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس بڑے منصوبے میں خود نہ تو سرمایہ کاری کریں گے اور نہ ہی پاکستان میں پراپرٹی ڈویلپر کا کام کریں گے البتہ اس میں صرف رضا کارانہ طور پر شرکت کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ برطانیہ کے بڑے پراپرٹی ڈویلپر ہیں اور اس سال تین ہزار سے زائد گھر بنا رہے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ وہ کوئی ذاتی فائدہ اٹھائیں۔ پاکستان میں رہائشی مکانات کی تعمیری سرمایہ کاری میں اندرونی بیرون ملک سے سرمایہ کاری ہوگی اور پراپرٹی ڈویلپرز کو یورپی جاپانی چائنیز بینک آسان قسطوں پر اسلامی اقتصادی طرز پر قرضے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی رہائشی سرمایہ کاری اور تعمیری سلسلے میں معاونت کیلئے ون ونڈو سروس مہیا کی جائے گی۔ عظیم رہائشی منصوبے میں بحریہ ٹاؤن پندرہ فی صد مکانات تعمیر کر ے گا۔ منصوبہ میں غریب و ناداروں کو بھی گھر دینے کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔ برطانیہ و یورپ سےکئی ڈویلپرز نے اس منصوبہ میں سرمایہ کاری پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
تازہ ترین