• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کثیرالثقافتی ماحول سے ہماری ثقافت کو نقصان پہنچا ہے، 40 فیصد برطانویوں کی رائے

لندن( نیوز ڈیسک) امیگریشن کے حوالے سے آبادی کے رویئے سے متعلق ایک وسیع ریسرچ سے یہ انکشاف ہوا ہےکہبرطانیہ میں عوام کی ایک بڑی اقلیت یہ سمجھتی ہے کہ کثیرالثقافتی ماحول سے برطانوی ثقافت کونقصان پہنچاہے اور تارکین وطن خود کو مناسب طورپر برطانوی معاشرے میں ضم نہیں کرسکے۔دو سال کے عرصے کے دوران کی گئی اس سٹڈی میں امیگریشن سے نمٹنے کے لئے حکومت کے طریقہ کار پر بھی بڑے پیمانے پر مایوسی کا اظہار سامنے آیا گارڈین کی رپورٹ کے مطابق سروے کے دوران سوالوں کاجواب دینے والے صرف 15 فیصد افراد نے حکومت کے اقدامات پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے رائے ظاہر کی کہ وزرا نے اس مسئلے کو خوش اسلوبی کے ساتھ اور منصفانہ طورپر حل کیا،لیبر پارٹی کی امیگریشن سے متعلق نئی تجاویز میں ٹوری پالیسی کو بے ترتیبی کاملغوبہ قرار دیاگیاہے، سٹڈی کے مطابق برطانوی شہری امیگریشن کے اثرات کے حوالے سے منفی کے مقابلے زیادہ مثبت سوچ رکھتے ہیں لیکن سوالوں کاجواب دینے والے 40 فیصد برطانوی شہریوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی وجہ سے برطانوی ثقافت کو نقصان پہنچا ہے۔25 فیصد سے زیادہ افراد یہ سمجھتے ہیں کہ ارکان پارلیمنٹ نے انھیں کبھی بھی امیگریشن کے بارے میں حقیقت نہیں بتائی جبکہ کم وبیش50 فیصد لوگ سمجھتے ہیں کہ یورپی یونین سے برطانیہ آنے والے کم مہارت رکھنے والوں کی آمد میں کمی ہونی چاہئے۔آئی سی ایم کی جانب سے جون میںکی گئی اس سٹڈی کے دوران3 ہزار667 افراد سے سوالات کئے گئے اور ان کے جوابات کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیاگیاہے۔
تازہ ترین