• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ منسٹر میں تفتیش: رکن پارلیمنٹ نے ہلاک شدہ کانسٹیبل کی آنکھیں بند کی تھیں

لندن( پی اے ) گزشتہ سال ویسٹ منسٹر پر دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے ویسٹ منسٹر میں تفتیش کے دوران حملے کے بعد زخمی پولیس کانسٹیبل کیتھ پالمر کی زندگی بچانے کی کوشش کرنے والے رکن پارلیمنٹ ایل ووڈنے بتایا کہ22 مارچ کو ویسٹ منسٹر برج پر ملزم خالد مسعود کی جانب سے خنجر سے حملہ کئے جانے کے بعد کانسٹیبل نے ان کے سامنے دم توڑا اور انھوں نے خود اس کے مرنے کے بعد اس کی آنکھیں بند کی تھیں۔ عدالت میں روہانسوآواز میں بتایا کہ میں نے مقتول کانسٹیبل کی آنکھیں بند کی تھیں اور اس سے سوری کہاتھا۔ 48سالہ پولیس کانسٹیبل پالمر ، 54سالہ کرٹ کوچران، 75سالہ لیسلی روہڈس ،44سالہ عائشہ فراڈ اور31سالہ اینڈریا کرس ٹی کی ہلاکت کے بارے میں تفتیش لندن کی اولڈ بیلی کی عدالت میں ہورہی ہے۔اس کے بعد مسعود کی ہلاکت کے بارے میں تفتیش شروع کی جائے گی جسےحملے کے دوران مسلح افسران نے گولی مار کر ہلاک کیاتھا۔
تازہ ترین