• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم پاکستان کا مشن عوام کو مسائل سے نکالنا ہے، اعزاز آصف

کوونٹری(وقار ملک) پی ٹی آئی ایک تحریک کا نام ہے جو انسانیت کے ساتھ منسلک ہے، عوام کو انصاف دلوانا مسائل کی دلدل سے باہر نکالنا پی ٹی آئی کا منشور ہے، ان خیالات کااظہار پی ٹی آئی اوورسیز کے انچارج اعزاز آصف نے کہا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا دنیا کے ساتھ ترقی میں شامل کرنا، قوم کو خوشحالی کی طرف راغب کرنا وزیراعظم پاکستان عمران خان کا وزن اور سوچ ہے پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر میں سلسلے کی ایک کڑی ہے۔وزیراعظم پاکستان کی مثبت سوچ سے قوم آگے بڑھے گی، نوجوان نسل ایک ترقی یافتہ مضبوط پاکستان میں ترقی کرے گی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سوچ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی بے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاجائے یو کے یورپ کی تمام تنظیمیں متحد منظم ہو کر پاکستان کی تعمیر کے لئے تحریک انصاف کے ساتھ دیں، ڈیمز کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، سینیٹر فیصل جاوید آئندہ چندروز میں یورپ کا دورہ کررہےہیں ان کے دورے کو کامیاب بنایاجائے فنڈز اکھٹے کیے جائیں تاکہ ڈیمز کی تعمیر کی جائے اور سوہنی دھرتی پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنایاجائے ڈیم کی فنڈ ریزنگ انتہائی ضروری ہے۔
تازہ ترین