لندن ( نیوزڈیسک ) لب ڈیم پیر نے کہا ہے کہ رسمی ذبح سے حاصل گوشت پر دکانوں میں لیبل لگائے جائیں۔ لب ڈیم پیر کا کہنا تھا کہ حلال اور کوشر طریقے سے ذبح کئے گئے جانور کا گوشت فروخت کرتے وقت ان پر واضح تحریرضروری ہے۔ پارٹی کےسابق ماحولیاتی ترجمان بیرونس پرمنٹرنے لب ڈیم پارٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح حاصل ہونے والا گوشت برآمد نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ جانوروں کو ذبح کرنے کے حلال اور کوشر طریقے میں ایک تیز دھار چاقو سے جانور کا گلا اس طرح کاٹا جاتا ہے کہ اس سے اس کی سانس لینے کی نالی اور خون کی نالیوں کا اس کی گردن سے رابطہ ٹوٹ جاتا ہے۔بیرونس پرمنٹر نے کہا کہ میں یہ سائنٹیفک شواہد قبول کرتا ہوں کہ حلق کاٹ کر جانور کی ہلاکت کا یہ طریقہ خود جانور کی بہتری کیلئے اچھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہرسمی ذبح سے حاصل گوشت پر دکانوں میں لیبل لگایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے ملک میں جیوش اور مسلم کمیونٹی کو حلال اور کوشر طریقے سے ذبح شدہ گوشت فراہم کرنے کی اجازت ہے تو پھر اس پر لیبل لگایا جانا ضروری ہے تاکہ لوگوں کو اس کا پیشگی علم ہو سکے اور ایسا ہماری اپنی مقامی مارکیٹ میں بھی ہونا چاہئے۔