• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی مسیحی خاتون علامہ احمد نثار بیگ کے ہاتھوں دائرہ اسلام میں داخل

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) جیلانیہ قادریہ اسلامک سینٹر میں منعقدہ تقریب میں امریکہ سے آئی ہوئی ایک مسیحی خاتون اشانتی نے برطانیہ کے معروف عالم دین علامہ احمد نثار بیگ کے ہاتھوں اسلام قبول کرتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر علامہ احمد نثار بیگ نے نو مسلم خاتون کو اسلام کے ضروری عقائد اور چیدہ چیدہ تفصیلات بتائیں ، بعد ازاں قرآن مجید فرقان حمید کی آیات اور کلمہ طیبہ کا ورد دہراتےہوئے امریکن خاتون نے اپنی رضا و رغبت کے ساتھ اسلام قبول کیا۔ نو مسلم خاتون نے بتایا کہ اس کے خاندان کا تعلق نائجیریا سے ہے اور اس کے دادا مسلمان تھے لیکن اس کے والدین کا تعلق مسیحی مذہب سے تھا اور اسے بچپن ہی سے اسلام کے بارے میں جاننے کا شوق تھا ،اس نے بتایا کہ وہ ایک مرتبہ مصر بھی گئی تھی جہاں اس نے اسلام کے بارے میں بہت سی معلومات حاصل کی تھیں اب جبکہ وہ ملازمت کے سلسلے میں برطانیہ آگئی ہے تو اس کی ملاقات شیخ اعجاز افضل سے ہوئی تو اس نے اسلام قبول کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا اس پر شیخ اعجاز افضل نے دیگر ساتھیوں سے مل کر اس تقریب کا انعقاد کیا ہے۔ اس موقع صاحبزادہ وقار بیگ ،شیخ اعجاز افضل، شکیل قمر، شہزاد علی مرزا، ملک عظیم، تاثیر احمد، محمود اصغر، باجی صابرہ ناہید ،شوکت قریشی، یعقوب ، غلام حسین، اشرف اور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین