• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شہریوں کی اکثریت سینٹر گرائونڈ سیاسی تحریک کو ووٹ دینے کیلئے تیار

لندن( نیوزڈیسک)ایک خصوصی سروے سے یہ ظاہرہواہے کہ برطانوی شہریوں کی اکثریت اب بڑی پارٹیوں کی صورت حال پر مایوسی کے بعد اب کسی نئی’’ سینٹر گرائونڈ ‘‘سیاسی تحریک کو ووٹ دینے کیلئے پر غور کریں گے، ڈیلی انڈیپنڈنٹ کیلئے کئے گئے خصوصی سروے سے ظاہرہواہے کہ گزشتہ 4 کے دوران لیبر پارٹی میں سر اٹھانے والے صہیونت مخالف تنازعے اوربریگزٹ کے سوال پر کنزرویٹو پارٹی میں پیداہونے والے اختلافات کے بعد ایک نئی پارٹی کا ساتھ دینے پر تیار لوگوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہواہے۔ بی ایم جی کے ریسرچ سروے کے مطابق جیرمی کوربن کیلئے خاص طورپر تشویش ناک صورت حال میں ایک تہائی ووٹر جن میں 2017 کے انتخابات میں جیرمی کوربن کا ساتھ دینے والے شامل ہیں ایک ٹوٹ پھوٹ کی شکار لیبر پارٹی کا ساتھ دیں گے، ڈیٹا سے ظاہرہوتاہے کہ بڑی پارٹیوں پر عدم اطمینان میں اضافہ ہوا ہے اور ان لوگوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہواہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ ان میں سے کسی بھی پارٹی نے ان کی صحیح نمائندگی نہیں کی۔یہ بات ایسے وقت سامنے آئی ہے جب اس ہفتے کے آخر میں پارٹی کی کانفرنس کو دور شروع ہونے والا ہے،ونس کیبل اپنے لبرل ڈیموکریٹس کو برائٹن لے جارہے ہیں جہاں وہ اپنے طورپر سیاسی مرکزی میدان پر چھاجانے کی کوشش کریں گے۔ٹوٹ پھوٹ سے دوچار لیبر پارٹی کے بارے میں یہ اطلاعات ہیں کہ لیبر پارٹی کے کافی ارکان پارلیمنٹ پارٹی چھوڑ کر دارالعوام میں آزاد ارکان کی نشستوں پر بیٹھنے پر غور کررہے ہیں۔دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے بہت سے ارکان پارلیمنٹ بورس جانسن کے پارٹی قائد بن جانے کی صورت میں پارٹی چھوڑنے کا ارادہ ظاہرکررہے ہیں۔اپریل میں بی ایم جی نے کم وبیش ڈیڑھ ہزار افراد سے سوال کیاتھا کہ کیاوہ کسی نئی پارٹی کو ووٹ دینے پر غور کریں گے جس پر 43 فیصد نے جواب دیا تھا کہ وہ مرکز کی بنیاد پر قائم ہونے والی نئی پارٹی کو ووٹ دیں گے جبکہ 34 فیصد نے ایسا نہ کرنے کاعندیہ دیاتھا۔ونس کیبل کی لب ڈیم کی قیادت کا انتخاب بریگزٹ کامسئلہ طے ہوجانے یا اس پر عمل روک دئے جانے پر ہوگا، لیکن اس ماہ پولسٹرز نے ایک بڑی تبدیلی ریکارڈ کی ہے کہ 52 فیصد افراد نے کہاہے کہ وہ اب نئے گروپ کوووٹ دینے کو سوچ رہے ہیں یہ تعداد پہلے کے مقابلے میں9 پوائنٹ زیادہ ہےجبکہ صرف 25 نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔
تازہ ترین