• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران حکومت مسئلہ کشمیر کو کسی کمیٹی کے حوالے نہ کرے، محمد غالب

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ پاکستان میں عمران خان حکومت مسئلہ کشمیر کو کسی کشمیر کمیٹی کے حوالے نہ کرے یہ مسئلہ پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، کمیٹی کے حوالے کرنا مسئلے سے جان چھڑانے کے مترادف ہے۔ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ مسئلہ کشمیر کو اولین ترجیح دیں۔ سفارتی محاذ پر پیش کرنے لیے کشمیری قیادت کو بھی ساتھ رکھیں اور دنیا کو بتایا جائے کہ کشمیر پر بھارت کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، بھارت کی مسلسل ہٹ ھرمی خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے اور پُرامن کوشیں ناکام ہوئیں تو اس کا ذمہ دار بھارت ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں کشمیر کمیٹی کی کارکردگی پر بڑے تحفظات اور رد عمل سامنے آیا ہے، کمیٹی کا کام صرف حکومت کو تجاویزات تک محدود ہے، عمل درآمد حکومت نے کرنا ہے، موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر پر وزیر اعظم اور وزیر خارجہ خود مسئلہ کشمیر کی افادیت کے پیش نظر ٹھوس اور واضع پالیسی اختیار کریں۔ کشمیریوں کو یقین دلایا جائے کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے ۔ محمدغالب نے کہا کہ آئے دنوں بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو خصوصی طور پر نشانہ بنارہی ہے ابھی تک وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اس پر کوئی مثبت رد عمل سامنے نہیں آیا۔ اہل کشمیر پاکستان سے بڑی امیدیں وابستہ رکھتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو پاکستان کی معشیت کو شدید نقصان ہوگا، بھارت کی آبی جارحیت سے پاکستان پانی کے بحران کا شکار ہوا ہے۔
تازہ ترین