• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ڈیم کی تعمیرکافیصلہ درست اوردوررس ہے، جمیل گوندل

لندن( پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے رہنما محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیم کی تعمیرکافیصلہ درست اور دوررس ہے۔ہمارا پڑوسی ملک بھارت دشمنی کی آگ بجھانے کیلئے پاکستان کوریگستان بنانے کے درپے ہے، بروقت اقدام سے اس سازش کوناکام بناناہوگا۔ انسانوں اور کسانوں کی آبی ضروریات پوری کرنے کیلئے آبی ذخائر کی ضرورت واہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ سابق حکمران اپنے ادوارمیں ڈیم تعمیرکرنے کی بجائے قوم کوڈیم فول بناتے رہے۔ اپنے بیان میں محمد جمیل گوندل نے مزید کہا کہ عوام نے اپنے وسائل کارخ ڈیم کی طرف موڑدیا، حکومت شب وروزکام کرتے ہوئے پانچ برس کی بجائے اڑھائی سال میں ڈیم تعمیرکرے تویہ ایک منفردریکارڈ ہوگا۔ماضی کی نااہل قیادت کی مجرمانہ غفلت سے پاکستان بہت پیچھے رہ گیا لہٰذا اب تیزرفتار ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم بنانے کیلئے ہم وطنوں سمیت اوورسیز پاکستانیوں سے مددمانگنا جائز ہے تاہم اس کارخیر کیلئے محض چندے پرانحصار نہ کیا جائے۔حکومت ڈیم کی تعمیر کیلئے وسائل کی فراہمی کیلئے کوئی کسرنہ چھوڑے۔انہوں نے کہا کہ عوام ڈیم کی تعمیر کیلئے کسی مرحلے پرپیچھے نہیں رہیں گے تاہم حکومت اشرافیہ کی دہلیز پربھی دستک دے۔
تازہ ترین