• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میں دوائیں فراہم،ایمرجنسی کیلئے علیحدہ سٹاف بھرتی کیا جائے:پائینئر یونٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پائینئر یونٹی کا اجلاس پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ اورپروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی صدارت میں ہوا جس میں نشتر ہسپتال کے مسائل زیر غور آئے، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ نشتر ایمرجنسی کیلئے میو ہسپتال لاہور کی طرز پر علیحدہ سینئر ڈاکٹرز ( پروفیسر سے لے کر سینئر رجسٹرار و میڈیکل آفیسرز تک ) بھرتی کئے جائیں جنکی ڈیوٹی صرف ایمرجنسی میں ہو ، جو کہ مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دیں ، نشتر ہسپتال میں پہلے ہی سینئر ڈاکٹرز کی شدید قلت ہے، ایمرجنسی ڈیوٹیاں کرتے ہیں ، ضرورت اس امر کی ہے کہ انتظامیہ اگر واقعی تبدیلی چاہتی ہے تو حکومت وقت کو اصل صورت حال سے آگاہ کرے ، مریضوں کو مفت ادویات دے ، سینئر و جونیئر ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کرے ، ایمرجنسی کیلئے علیحدہ سٹاف بھرتی کیا جائے جس میں سینئر پروفیسر سے لے کرہر کیٹگری کے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف شامل ہوں ، دفاتر بڑے کرنے اور چھاپہ مار ٹیمیں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے ، ایمرجنسی سمیت نشتر کے تمام وارڈز میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت ہے ، نشتر مسائلستان بنا ہوا ہے ، انتظامیہ اور حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ مریضوں اور ڈاکٹرز کے حال پر رحم کھائیں ۔
تازہ ترین