• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر جامعہ زکریا میں پروفیسر شمیم عارف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

ملتان (سٹاف رپورٹر)سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر جامعہ زکریا میں پروفیسر شمیم عارف قریشی مرحوم کی علمی و ادبی خدمات کے حوالے سے سیمینار و تعزیتی ریفرنس ہوا ، ڈین کلیہ علوم اسلامیہ و السنہ پروفیسر ڈاکٹر شفقت اللہ نے کہا ہے کہ پروفیسر شمیم عارف زکریایونیورسٹی کے نامور اساتذہ میں سے تھے، جنہوں نے شعبہ انگریزی میں اپنے تخلیقی جوہر کی تربیت پائی، پھر وہ ادبیات کے استاد بہترین منتظم اور سرائیکی دانشور کے طور پر علمی حلقوں میں نمایاں ہوئے،شعبہ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز کلیانی نے کہاکہ پروفیسر شمیم عارف ایک دانشور اور شاعر تھے، محبت ، امن ، دوستی ان کی شخصیت کا وصف تھا،آج پاکستان بھر سے دانشور شاعر اور اہل قلم انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں، سیمینار سے ڈاکٹر مزمل حسین ، ڈاکٹر خالد اقبال ، پروفیسر ڈاکٹرجاوید چانڈیو ، ڈاکٹر مقبول گیلانی ، ڈاکٹر احسن واگھا، عبدالباسط بھٹی ، محمود مہے ، پروفیسر اکرم میرانی ، عبداللطیف بھٹی ، مظہر عارف ، رانا محبوب اختر ، عصمت اللہ شاہ اور ان کے بیٹے ڈاکٹر مٹھل شمیم عارف نے خطاب کیا، تقریب میں دانشور رانا محبوب اختر نے سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کے توسط سے ہر سال ایک سرائیکی شاعر ’’ شمیم عارف سرائیکی ادبی ایوارڈ ‘‘ دینے کی بھی تجویز بھی دی اور اس کیلئے ہر سال ایک لاکھ روپے کی رقم اپنی ذاتی جیب سے دینے کا اعلان کیا۔
تازہ ترین