• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیپاٹائٹس سے بچائو کا بہترین طریقہ احتیاطی تدابیر ہے:آگاہی سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا انسٹی ٹیوٹ آف پیور اینڈ اپلائیڈ بیالوجی میں ہیپاٹائٹس کے حوالے سے آگاہی سیمینار ہوا،جس کی صدارت ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے کی انہوں نے کہاکہ ہیپاٹائٹس کی بیماری بہت عام ہوچکی ہے اور اس سے بچائو کا بہترین طریقہ احتیاطی تدابیر کا اختیار کرنا ہے،ڈاکٹر فائزہ رفیق نے کہاکہ ہمیں اپنی خوراک کے بارے بہت محتاط رہنا چاہئے، سبزیوں اور پھل فروٹ کا استعمال اپنی روزمرہ خوراک میں زیادہ کرنا چاہئے، اس کے علاوہ انہوں نے خون کے عطیہ کرنے کی ضرورت اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی،انہوں نے کہاکہ یہ بیماری جگر کو نقصان پہنچاتی ہے، اس بیماری کی5 اقسام ہیں، جس میں ہیپاٹائٹس بی اور سی زیادہ مہلک ہیں، انہوں نے کہا اس بیماری کے دوران جسم میں درد ، نزلہ اور پیٹ میں درد اور آنکھوں اور چہرے پر پیلاہٹ کا آنا اس کی علامات ہیں،سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر سیماء محمود ، ڈاکٹر فرحان اقبال ، ڈاکٹر ثمرہ مسعود ، ڈاکٹر ریحانہ اقبال ، ڈاکٹر نوشین ، ڈاکٹر صبغہ ، ڈاکٹر احمد اکرم ، ڈاکٹر عاقل زمان ، ڈاکٹر قمر سعید، ڈاکٹر سکندر حیات ، پی ایچ ڈی سکالرمحمد فرحان ناصر ، عابر اشتیاق ، محمد جاوید اقبال ، شعیب حسن اور طلباء طالبات نے شرکت کی۔
تازہ ترین